Dialogue

Vocabulary (Review)

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

پاکستان ایئر فورس میوزیم کراچی کے کارساز فلائی اوور سے قریب فیصل بیس سے متصل ہے۔
پاکستانی حکومت نے فیصل ایئر فورس بیس میں 1997 میں دو متروک طیّارہ گاہوں میں پاکستان ایئر فورس میوزیم قائم کیا۔
گذرتے سالوں کے دوران، یہ میوزیم بڑھتے ہوئے ایک غیر معمولی سائز اختیار کر گیا، جن میں سے کئی اضافہ جات 1999 اور 2004 کے درمیانی برسوں میں واقع ہوئے۔
بالکل نئی اضافہ کی گئی جگہوں میں بچوں کے لیے کھیلنے کی جگہ، کھانے اور رائیڈز کی جگہیں شامل ہیں۔
سیاحوں کے لیے ایک سوینیئر دکان بھی موجود ہے اور پاکستان ایئر فورس اور اس سے متعلق مزید معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاقاتیوں کے لیے کمپیوٹر فراہم کیے گئے ہیں۔
اکثر ہوائی جہاز، ریڈار، آلات، اور ہتھیار جو کہ میوزیم میں نمائش کا حصّہ ہیں ان کو پارک کے باہر قطار میں رکھا گیا ہے، اگرچہ پاکستان ایئر فورس کے ذریعے استعمال کیے جانے والے جنگجو طیّاروں کی میوزیم کے اندر نمائش کی گئی ہے۔
میوزیم کے اندر پاکستان کے بانی قائدِاعظم محمد علی جناح کا وائیکرز وی سی۱وائکنگ طیّارہ بھی نمائش کے لئے رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ فولینڈ نیٹ جس کو ہندوستانی ایئر فورس نے استعمال کیا تھا، اور 1965میں جنگ کے دوران پسرور میں اُترا تھا، اس کو بھی نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
پاکستان ایئر فورس میوزیم میں پہلی عالمی جنگ اور دوسری عالمی جنگ کے اسکیل ماڈلز اور جدید ترین طیّاروں کے ماڈلز، مع پاکستان ایئر فورس کی تقریباً تمام سکواڈرن کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
میوزیم میں نمائش کے لئے رکھے ہوئے طیّاروں کی اقسام میں، ایک ایف-86 سیبر، ایک میراج، ایک ایف-104 اسٹار فائٹر، ایک ایف-6، ایک یو-مِگ 15، ایک ایم ایف آئی-17، ایک ٹی-33، ایک ایئرو کمانڈر، ایک ٹی-6 جی، ایک ہسکی ہیلی کاپٹر، ایک بیچ ڈی-95 اے اور ایک انٹونوف این-12 جیسی یاد گاریں بھی شامل ہیں۔

Comments

Hide