Dialogue

Vocabulary (Review)

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

ریما خان پاکستان سے ایک لالی وڈ اداکارہ، ماڈل، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔
وہ 1977 میں پیدا ہوئیں اور ملتان کے ایک اعلٰی کانونٹ سکول میں تعلیم شروع کی۔
اپنے ابتدائی تشکیلی سالوں میں جیسے ہی وہ کئی ہم نصابی سرگرمیوں، جن میں سے کچھ ڈرامے پر مشتمل تھیں، میں مصروف ہوئیں، انہوں نے اداکاری میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی۔
انہوں نے کھیلوں میں بھی حصہ لیا حالاں کہ یہ ان کی اداکاری تھی جو دوسروں کو ان کی طرف کھینچ لاتی۔
خان کا پہلا فلمی ظہور معروف پاکستانی ہدایت کار جاوید فاضل کی 1990 کی فلم بلندی میں ایک نمایاں کردار سے ہوا۔
فاضل نے لالی ووڈ میں قدم جمانے میں اِن کی مدد کی۔
جب وہ مزید فلموں میں معروف اداکار شان، جو بلندی میں ان کے ساتھی ستارے تھے، کے مقابل کردار حاصل کرنے لگیں تو 1993 میں وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
فلم ہاتھی میرے ساتھی، جس کی ہدایتکاری شمیم آراء نے کی، بہت ہی مقبول رہی۔
فلم میں انہوں نے محسن خان کے ساتھ اداکاری کی۔
بعد میں فلم رانی بیٹی راج کرے گی نے اداکاری کے علاوہ رقص میں بھی ان کی مہارت کو ظاہر کیا۔
1994 میں ہاتھی میرے ساتھی کے اداکار عملے کے ساتھ وہ ایک اور فلم بیٹا میں بھی آئیں، اور یہ بھی انتہائی مقبول رہی۔
بیٹا میں اپنے کردار سے انہوں نے لالی ووڈ کی محبوب ترین اداکارہ کا امتیاز حاصل کر لیا۔
آئندہ سال فلم مُنڈا بگڑا جائے میں انہوں نے بابر علی کے ساتھ اداکاری کی۔
علی لالی ووڈ میں نو وارد تھے لیکن سکرین پر ان کی مطابقت فلم بینوں کے لیے پر کشش رہی اور اس کے بعد انہوں نے اکٹھے مزید کامیاب فلمیں کیں۔
مجموعی طور پر اپنے تمام کریئر کے دوران وہ دو سو سے زائد فلموں میں ظاہر ہوئیں۔
انہوں نے پاکستانی اور بھارتی دونوں فلمی نقّادوں سے اپنی اداکاری کی مہارتوں کی وجہ سے داد و تحسین حاصل کی اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

Comments

Hide