Dialogue

Vocabulary (Review)

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

وسیم اکرم پاکستان کے کرکٹ کے سابقہ کھلاڑی ہیں جو تاریخ کے مشہور ترین اور ماہر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔
آپ بائیں بازو سے باؤلنگ کرنے والے فاسٹ باؤلر تھے اور ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل دونوں طرح کی کرکٹ کھیلتے تھے۔
وہ ریورس سوِنگ کا رواج ڈالنے والے ابتدائی لوگوں میں سے ایک تھے اور کچھ تنازع کے ساتھ اس باؤلنگ کے انداز کو فروغ دینے والے بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔
2003 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ سو وکٹوں تک پہنچنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔
پاکستان کی ٹیم میں شرکت کے لیے منتخب ہونے سے ہفتوں پہلے وہ ایک گمنام کرکٹر تھے جس کی کمزور کارکردگی نے اسے اپنے کالج کی کرکٹ ٹیم میں شمولیت سے بھی دور رکھا۔
ان کی لاہور میں ہونے والے کرکٹ ٹرائلز میں بطور باؤلر مؤثر مہارت جاوید میاں داد کی نظروں میں آ گئی اور اُنہوں نے اصرار کیا کہ انہیں پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔
بطور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر اکرم نے 1984 میں آغاز کیا اور اپنے تیسرے میچ میں پانچ وکٹیں لے کر جلد ہی منظرِ عام پر آ گئے۔
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ میں 1985 میں ہوا۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔
1992 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور وہ فائنلز میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت میں نمایاں شخصیت رہے۔
جب وہ 1999 میں کپتان تھے تو ٹیم کے ہتھیار ڈالنے اور آسٹریلیا سے مار کھانے سے پہلے پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کے قریب تھا۔
جب ٹیم ٹورنامنٹ کے سُپر سِکس لیول تک نہ پہنچی تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2003 کے ورلڈ کپ کے بعد اکرم کو برطرف کر دیا۔

Comments

Hide