Dialogue

Vocabulary (Review)

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو منایا جاتا ہے۔
قومی تعطیل اس دن کی علامت ہے جب ملک کو برطانیہ سے الگ ایک ملک قرار دیا گيا، اور آخر کار 1947 میں برطانوی حکومت کا خاتمہ ہوا اور ملک کو آزادی نصیب ہوئی۔
پاکستان تحریک، جس کی قیادت آل انڈیا مسلم لیگ نے اور محمد علی جناح نے کی، برطانیہ کو ملک کی آزادی کے لئے راضی کرلیا۔
اس وقت پاکستان کا رسمی نام تھا ڈومینین آف پاکستان، ایک ایسا نام جو کہ اب غیر مستعمل ہے، اس کو بعد میں بدل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھ دیا گيا۔
اس کی آزادی کے اعلان کے وقت، ڈومینین آف پاکستان میں شامل تھے مغربی پاکستان، جو کہ موجودہ وقت میں پاکستان ہے، اور مشرقی پاکستان جو کہ بعد میں بنگلہ دیش بن گیا۔
یوم آزادی کی شروعات قومی تقریبات کے آغاز سے پہلے ملک بھر کی مسجدوں میں پاکستان کے لئے یک جہتی اور سالمیت کی دعاؤں کے ساتھ ہوتی ہے۔
پاکستان کی یوم آزادی کی اصل تقریب ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں منائی جاتی ہے۔
پارلیمنٹ میں اور صدراتی عمارتوں، ملک کی یادگار عمارتوں اور پرائیویٹ اور سرکاری عمارتوں پر ملک کا پرچم لہرایا جاتا ہے اور پھر قومی گیت گایا جاتا ہے اور اس کے بعد پاکستان کے اعلی لیڈران کی تقریر ہوتی ہے۔
یہ سبھی تقریبات براہ راست ٹی وی پر نشر ہوتی ہیں۔
اسلام آباد میں 31 بندوقوں کی سلامی اور پاکستان کے صوبائی دارالحکومتوں میں 21 بندوقوں کی سلامی دی جاتی ہے۔
دن بھر اور پورے پاکستان میں لوگ جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں اور پرجم کشائی تقریبات اور متعدد تقریبات میں شامل ہوتے ہیں اور حب الوطنی کے گیت بجاتے اور سنتے ہیں۔
بہت سے پاکستانی ہرے اور سفید رنگ کے لباس پہنتے ہیں اور تفریح میں وقت گزارتے ہیں، دوستوں اور گھر والوں سے ملاقات کرتے ہیں اور کبھی کبھی تحائف لیتے اور دیتے ہیں۔
آزادی سے قبل کی رات آتش بازی کے مظاہرے بھی ہوتے ہیں۔

Comments

Hide