Dialogue

Vocabulary (Review)

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

پاکستان یادگار اسلام آباد کے شکر پڑياں ہلز کے مغربی حصہ میں واقع ہے۔
اس یادگار عمارت کے ڈیزائن میں تین علاقوں اور چار صوبوں کی عکاسی کی گئی ہے جو پاکستان کا حصہ ہیں۔
اس کی بناوٹ کھلتے ہوئے پھول کی طرح ہے، اور چار پنکھڑیاں چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر- پختونخوا کی عکاسی کرتی ہیں۔
پھول کی چار پنکھڑیاں جو کھل رہی ہیں وہ گرینائٹ (سنگ خارا) سے بنی ہیں اور پاکستانی عوام کے درمیان اظہار یکجہتی کی نمائندگی کررہی ہیں۔
دیوار کی نقاشیاں پنکھڑیوں کی اندرونی دیوار کو زنیت بخش رہی ہیں۔
تین چھوٹی چھوٹی پنکھڑیاں یعنی تین علاقے ہیں آزاد کشمیر، گلگت-بلتستان، اور وفاقی زیر انتظام قبائلی علاقے۔
اس یادگارعمارت کے بیچ میں ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے جو پانچ راس والے ستارہ کی شکل کا ہے اور پانی سے گھرا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ستارے کے اردگرد ایک ہلال ہے جس پر پاکستانی شاعر علامہ اقبال کے اشعار اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے مقولے کندہ کئے گئے ہیں۔
یادگارعمارت کے نقش ونگار پاکستانی تحریک کی داستان بھی سناتے ہے۔
فضا سے پاکستان یادگار ایک ستارہ و ہلال جیسی معلوم ہوتی ہے، جو ان دیواروں کے ذریعہ بنتا ہے جو پھول کی پنکھڑیوں جیسی ہیں۔
پاکستان کے پرچم میں ایک ہلال ہے جس پر ایک ستارہ جگمگا رہا ہے، اس لئے فضا سے اس یادگار عمارت کا منظر پاکستانی پرچم کی عکاسی کرتا ہے۔
عارف مسعود نے پاکستان کی یادگار کا ڈیزائن تیار کیا جو ممتاز مفتی کے بیٹے عکسی مفتی کا خواب تھا۔
وزارت ثقافت نے قومی یادگار تعمیرکرنے کا بیڑا اٹھایا، پاکستانی ماہرین تعمیرات کے اراکین اور شہر کے منصوبہ سازوں نے ڈیزائن کے انتخاب کیلئے ایک مقابلہ کا انعقاد کیا۔
ایجینسی نے مقابلہ کے شرکاء سے ایسا ڈیزائن مرتب کرنے کو کہا جو قوت، یکجہتی، اور پاکستان کو ایک آزاد ملک بنانے میں عوام کی لگن کی مثال ہو۔

Comments

Hide