Dialogue

Vocabulary (Review)

Learn New Words FAST with this Lesson’s Vocab Review List

Get this lesson’s key vocab, their translations and pronunciations. Sign up for your Free Lifetime Account Now and get 7 Days of Premium Access including this feature.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Notes

Unlock In-Depth Explanations & Exclusive Takeaways with Printable Lesson Notes

Unlock Lesson Notes and Transcripts for every single lesson. Sign Up for a Free Lifetime Account and Get 7 Days of Premium Access.

Or sign up using Facebook
Already a Member?

Lesson Transcript

وادی نیلم ایک گھنے جنگل والی گھاٹی ہے جو پاکستان کے آزاد کشمیر میں واقع ہے۔
دریائے نیلم پن گھاٹی کی سطح میں بہتا ہے، جو وادی کاغان سے مساوی فاصلہ پر بہتا ہے۔
اونچی برف پوش چوٹیوں کا ایک سلسلہ، جس میں سے چند کی اونچائی سطح سمندر سے 13,000 فٹ سے زیادہ ہے، گھاٹیوں کو تقسیم کرتا ہے۔
نیلم میں متعدد لاجز اور نجی ہوٹل ہیں جو وادی کے اندر موجود درجنوں تاریخی مقامات کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
شاردا ٹاؤن میں واقع شاردہ پیٹھ کے مندر کو وادی نیلم کے دلکش ترین اور اہم تاریخی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔
شاردا پیٹھ اس لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے جو پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے الگ کرتی ہے۔
شاردا پیٹھ مندر کی تعمیر ہندو دیوی سرسوتی کے اعزاز میں کی گئی، جسے شاردا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اور یہ عین دریائے نیلم کے کناروں پر واقع ہے۔
وادی نیلم میں دیگر دلچسپی کے مقامات میں شامل ہے کنڈل شاہی بستی جو کہ دریائے نیلم پر ہی واقع ہے اور آٹھقمام جو وادی کا اصل ٹاؤن اور نیلم ضلع کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
کٹن، جسے وادی جاگراں بھی کہا جاتا ہے وہ بھی وادی نیلم کے اندر واقع ہے۔
یہ ایک ریزارٹ اور گاؤں دونوں ہے۔
ارنگ کیل، ایک دوسرا سیاحتی مقام جو کہ خاص طور سے گھنے سبزہ زاروں اور ٹیلوں کی وجہ سے دلکش ہے، وہ بھی وادی نیلم میں واقع ہے۔
نیلم میں متعدد جھیلیں بھی ہیں، جن میں شامل ہیں چیتا کتھا جھیل اور شونتر جھیل، یہ دونوں وادی شونتر میں واقع ہیں، جو کہ وادی نیلم میں ہے۔
رتی گلی جھیل اور سرل جھیل بھی وادی نیلم میں واقع ہیں۔

Comments

Hide